حیدرآباد ۔ 18 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : امبیڈکر جینتی کے موقع پر ڈاکٹر احمد اشرف میموریل یونانی دواخانہ برائے فالج جل پلی ، پہاڑی شریف روڈ پر دو روزہ مفت یونانی میڈیکل برائے اعصابی امراض و فالج منعقد ہوا ۔ محترمہ محمود بیگم ، ممبر حکیم احمد اشرف میموریل سوسائٹی نے کیمپ کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر مریضوں میں مفت ادویات تقسیم کی گئی ۔ اس کے نتیجہ میں تقریبا 200 مریضوں نے اس کیمپ سے استفادہ کیا ۔ کیمپ میں تشخیص کے ساتھ ساتھ مفت ادویات بھی تقسیم کی گئی ۔ کیمپ کی نگرانی ڈاکٹر ابوالحسن اشرف اعزازی ڈائرکٹر نے کی ۔ اس موقع پر میڈیکل آفیسرس اور نیم طبی عملہ و دیگر اسٹاف نے کیمپ کو کامیاب بنانے میں تعاون کیا ۔۔