ڈاکٹر ابوالحسن اشرف سی سی آئی ایم رکن تلنگانہ منتخب

حیدرآباد 31 جنوری ( پریس نوٹ ) سنٹرل کونسل آف انڈین میڈیسن CCIM وزارت آیوش حکومت ہند کے تلنگانہ کے رکن کیلئے انتخابات کا انعقاد عمل میںلایا گیا تھا ۔ یونانی طب کے زمرہ میں تلنگانہ کی واحد نشست پر مقابلہ کرتے ہوئے ڈاکٹر ابوالحسن اشرف فرزند مرحوم حکیم احمد اشرف فرحت بانی عوامی دواخانہ نے 500 ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی ۔ اس کامیابی کے ذریعہ انہیں ریاست تلنگانہ سے سی سی آئی ایم کا پہلا منتخب رکن ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوا ہے ۔ ڈاکٹر ابوالحسن اشرف نے اس کامیابی پر ان کے حق میں ووٹ ڈالنے اور کامیاب بنانے والوں سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ وہ اس انتخاب کے بعد طب یونانی کی ممکنہ خدمت کرینگے اور اس کے فروغ کیلئے جدوجہد کرینگے ۔ ڈاکٹر اشرف کو اس کامیابی پر اطبا ‘ڈاکٹرس اشرف برادرس وغیرہ نے مبارکباد پیش کی اور انہیں نیک تمناوں کا اظہار کیا ۔