حیدرآباد ۔ 26 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : جناب اسلم فرشوری ماہر نشریات و نامور شاعر و ناظم مشاعرہ کے بموجب 27 جنوری ہفتہ کو شام 6 بجے اردو ہال ، حمایت نگر پر ڈاکٹر آمنہ تحسین اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ تعلیم نسواں و انچارج ڈائرکٹر مرکز برائے مطالعات نسواں ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، کی کتاب ’حیدرآباد میں اردو کا نسائی ادب ‘ کی رسم اجراء کا پروگرام منعقد ہوگا ۔ صدارت ، پدم شری مجتبیٰ حسین ، عالمی شہرت یافتہ ادیب و طنز و مزاح نگار انجام دیں گے اور کتاب کی رسم اجراء ، پروفیسر ایس اے شکور ، ڈائرکٹر سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کے ہاتھوں عمل میں آئے گی جب کہ اس پروگرام میں پروفیسر اشرف رفیع سابق صدر شعبہ اردو عثمانیہ یونیورسٹی اور پروفیسر بیگ احساس سابق صدر شعبہ اردو عثمانیہ یونیورسٹی مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے اور جناب انیس احسن اعظمی ، مشیر اعلیٰ مرکز برائے مطالعات اردو ثقافت مانو و سابق سکریٹری دلی اردو اکیڈیمی مہمان اعزازی ہوں گے ۔ پروفیسر فاطمہ پروین سابق وائس پرنسپل آرٹس کالج ، پروفیسر نسیم الدین فریس ، ڈین اسکول برائے السنہ ، لسانیات و ہندوستانیات ، مانو اور محترمہ قمر جمالی ، مقبول فکشن نگار ، کتاب کا تعارف و تبصرہ پیش کریں گے ۔ پروگرام کنوینر جناب اسلم فرشوری ، ادب دوست خواتین و حضرات سے بہ پابندی وقت شرکت کی درخواست کی ہے ۔۔