حیدرآباد 22 مارچ (یواین آئی) ڈاکٹرعبدالقیوم ایسوسیٹ پروفیسر شعبہ نظم ونسقِ عامہ مولاناآزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد کی کتاب ”ہندوستان کا نظم ونسق”کا دوسرا ایڈیشن شائع ہوگیاہے ۔یہ کتاب 2007ء میں شائع ہوئی تھی۔اس کتاب کا پیش لفظ اے ۔ ایم پٹھان سابق وائس چانسلرمانونے اپنی اردو دستخط کے ساتھ لکھا ہے ۔دوسرے ایڈیشن میں ”ہندوستان میں مخلوط حکومتیں کے علاوہ نیتی ایوگ،،مرکزی سکریٹریٹ اور دوسرے انتظامی اصلاحات کمیشن کی تمام رپورٹس کو اختصار کے ساتھ پیش کیا گیا،اس کتاب کی رسم اجرء 21مارچ کو شعبہ نظم و نسق عامہ کے قومی سمینار میں ڈاکٹر ایم اے سکندر رجسٹرار مانو،پروفیسر ایس وی پرساد سابق وائس چانسلر امبیڈ کر اوپن یونیورسٹی،ڈاکٹر موہن کندا(IAS)سابق چیف سکریٹری آندھرا پردیش کے ہاتھوں انجام دی گئی،اس موقع پر وفیسر ایس ایم رحمت اللہ ڈین سٹیلائٹ کیمپس،ڈاکٹر کنیز زہرہ صدر شعبہ نظم و نسق عامہ،ڈاکٹر سید نجی اللہ اسسٹنٹ پروفیسر،ڈاکٹر اشتیاق احمد اسسٹنٹ پروفیسر ، احمد رضااسسٹنٹ پروفیسرموجود تھے ۔ڈاکٹر عبدالقیوم کی یہ کتاب بی اے اور ایم اے سیاسیات اور نظم و نسق عامہ کی نصابی ضرورتوں کو پورا کرتی ہے ۔یہ کتاب عام مطالعہ کے علاوہ مسابقتی امتحانات کے طلبہ کے لیے بھی کافی مفید ہے ۔ 305 صفحا ت پر مشتمل اس کتاب کی قیمت 250 روپے ہے ۔