ڈاکٹرس کی ٹیم کے ذریعہ 15 سالہ لڑکے کی 7 سنٹی میٹر رسولی کی علحدگی

حیدرآباد ۔ 27 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : ڈاکٹرس کی ایک ٹیم نے 15 سال عمر کے لڑکے کے سر اور گردن کے درمیان کی رسولی کو کامیابی سے علحدہ کردیا ۔ محمد شعیب جو گذشتہ ایک سال سے اس سے متاثر تھا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر ششی کانت ایم ڈی سینئیر کنسلٹنٹ و ہیڈ آف دی ڈپارٹمنٹ ای این ٹی ہینڈ اینڈ نیک سرجری سٹیزنس ہاسپٹل سائبر آباد اور ان کے ہمراہ ڈاکٹر عتیق الرحمن کنسلٹنٹ انٹرونیشنل نیورالو جسٹ ، ڈاکٹر اجئے ریڈی کنسلٹنٹ نیورالوجسٹ اور ڈاکٹر سندیب نے بتایا کہ 7 سنٹی میٹر کی رسولی جو ناک سے سئنسٹیز اور دماغی نچلے حصہ تک پھیل گئی تھی انڈو اسکوپی کے استعمال سے مریض کی ناک کے ذریعہ نکال دی گئی روایتی طریقہ نہیں اپنایا گیا ۔ گردن اور دماغ کے حصہ کو خون کی رسد کو روکا کر اینجیو پلاسٹی کی گئی تاکہ خون کے کم از کم رساؤ کو یقینی بنایا جائے کیوں کہ اس نوعیت کی رسولی میں خون نے اخراج کا خطرہ بہت ہوتا ہے ۔ ڈاکٹر عتیق الرحمن نے بتایا کہ اس طرح کی رسولی بڑی عمر کے افراد میں کم ہوا کرتی ہے اور 12 تا 18 برس عمر کے لڑکوں میں ہوسکتی ہے ۔ ان واقعات کی شرح ایک لاکھ کی آبادی میں ایک ہے ۔۔