ڈاکٹرس کی سبکدوشی کی عمر 65 سال

نئی دہلی ۔ /31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے تمام سرکاری ڈاکٹرس کی سبکدوشی کی عمر کو بڑھاکر 65 سال کرنے مرکزی وزارت صحت کی تجویز منظور کرلی ۔اس حکمنامہ کا /31 مئی 2016 ء سے تمام مرکزی و ریاستی سرکاری ہاسپٹلس پر اطلاق ہوگا ۔ وزارت صحت کے بموجب تجربہ کار ڈاکٹرس کی خدمات سے استفادہ کا موقع فراہم ہوگا ۔ جبکہ دوسری طرف ڈاکٹرس برادری میں ناراضگی پائی جاتی ہے ۔ ان کا یہ موقف ہے کہ نئے ڈاکٹرس کو مواقع سے محروم کیا جارہا ہے ۔