نئی دہلی، 2مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایمپلائز پروڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او ) ڈاٹا لیک ہونے کی سوشل میڈیا پر جاری قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے آج کہا کہ شے ئرہولڈروں سے متعلق اعداوشمار، اطلاعات اور دیگر معلومات پوری طرح محفو ظ ہیں۔ای پی ایف او نے یہاں بتایا کہ سوشل میڈیا پر ای پی ایف او کے ڈاٹا لیک ہونے کی قیاس آرائیاں چل رہی ہیں جو یکسر غلط اور بے بنیاد ہے ۔تنظیم نے کہا کہ ای پی ایف او وقتاً فوقتاً ڈاٹا کی سلامتی کے سلسلے میں مشورے کرتا رہتا ہے اور کامن سروس سینٹروں کو اس سلسلے میں ایک نوٹس جاری کیا گیا ہے ۔ یہ نوٹس ان خدمات کے سلسلے میں ہے جو کامن سروس سینٹر کے ذریعہ فراہم کرائی جاتی ہیں۔ اس کا ای پی ایف او ڈاٹا سینٹر سے کچھ لینا دینا نہیں ہے ۔ای پی ایف او نے واضح کیا ہے کہ ڈاٹا لیک ہونے کا کوئی واقعہ ابھی سامنے نہیں آیا ہے ۔ اس کے باوجودای پی ایف او نے اپنے سرور کو محفوظ رکھنے کے لئے سخت اقدامات کئے ہیں اور سوشل میڈیا پر جاری قیاس آرائیوں میں کوئی سچائی نہیں ہے ۔