ڈالر کے مقابلے روپئے کی قدر میں مزید 30 پیسے کی گراوٹ

ممبئی ۔ 8 اکتوبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی ڈالر کے مقابلے روپئے کی قدر آج مزید 30 پیسے کی گراوٹ کے ساتھ پہلی مرتبہ 74.06 کی کمترین سطح پر پہونچ گئی ۔ جمعہ کو 14پیسے کی کمی کے ساتھ روپئے کی قدر 73.76 تک گھٹ گئی تھی ۔ اکثر بڑی عالمی کرنسیوں کے مقابلے امریکی ڈالر مستحکم ہوگیا تھاجس کے نتیجہ میں ڈالر کے مقابلہ روپئے کی قدر پہلی مرتبہ 74.10 تک گھٹ گئی تھی ۔ تاہم قدرے استحکام کے ساتھ کاروبار کے اختتام کے وقت روپئے کی قدر 74.06 رہی ۔