ڈائنمک فیر سسٹم پر جزوی عمل ٹرینس کے نصف تتکال ٹکٹس مہنگے

نئی دہلی۔ 2 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ریلوے نے ڈائنمک فیر سسٹم پر جزوی عمل آوری کا فیصلہ کیا ہے جس کے نتیجہ میں 80 ٹرینوں میں نصف تتکال ٹکٹس مہنگے ہوجائیں گے۔ اس فیصلہ کا مقصد مالی بحران سے دوچار ریلوے کی آمدنی میں اضافہ کرنا ہے۔ حکومت نے تہوار کے سیزن میں مسافرین کے اژدھام کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے۔ ڈائنمک فیر سسٹم کے تحت طلب کی بنیاد پر کرایہ کا تعین کیا جاتا ہے۔ ریلوے کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ موجودہ تتکال کوٹہ ٹکٹ کے 50 فیصد کو ڈائنمک فیر اسکیم کے تحت فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔