ڈائرکٹوریٹ آف میڈیکل ایجوکیشن میں تقررات کیلئے انٹرویوز

حیدرآباد۔ 9 مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ ڈائرکٹوریٹ آف میڈیکل ایجوکیشن کے شعبہ میں اسسٹنٹ پروفیسر (نان کلینیکل) تقررات کیلئے 20 تا 22 مئی منتخبہ امیدواروں کیلئے انٹرویوز ہونگے۔ سیکریٹری پبلک سرویس کمیشن اے وانی پرساد نے کہا کہ منتخبہ امیدواروں کی تفصیلات کا پبلک سرویس کمیشن کے ویب سائٹ پر مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے ٹسٹ میں شریک امیدواروں سے مکمل معلومات حاصل کرلینے کی خواہش کی ہے۔