ڈائرکٹر ونیتا نندہ نے بھی لگایا الوک ناتھ پر جنسی استحصال کا الزام

نانا پاٹیکر پر تنوشری دتہ کے لگائے الزام کے بعد اب بالی ووڈ کے سبھی اداکاروں اور اداکاراؤں کے چہروں سے نقاب اٹھنے لگے ہیں۔ مشہور ٹی وی سیریل ’’تارا‘‘ کی رائٹر پروڈیوسر ڈائرکٹر ونیتا نندہ نے مشہور کیریکٹر ایکٹر الوک ناتھ جنہوں نے ہندی فلموں اور ٹی وی سیریلس میں شریف النفس باپ بھائی جیسے کردار نبھائے ہیں پر ونیتا نندہ نے الزام لگایا ہے کہ انہوں نے 19 سال پہلے ان کا جنسی استحصال کیا تھا۔ ونیتا کے اس بیان کے بعد بالی ووڈ میں سنسنی پیدا ہوگئی ہے۔ اس پر الوک ناتھ نے صفائی دیتے ہوئے کہا کہ اس پر بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے کیونکہ سب عورت کی بات پر ہی یقین کرتے ہیں یہاں بتادیں کہ ونیتا نندہ کون ہے۔ یہ 90 کے دہے کی مشہور رائٹر ڈائرکٹر ہے۔ انہیں سب سے زیادہ سیریل ’’تارا‘‘ کے لئے جانا جاتا ہے ان کا یہ سیریل بے حد ہٹ ثابت ہوا تھا جس میں الوک ناتھ نے ایک بزنسمین کا کردار نبھایا تھا۔ یہ شو 500 ایپی سوڈس پر مشتمل تھا بہرحال تنوشری دتہ کے بعد اب ونیتا نندہ سرخیوں میں آگئی ہیں۔