حیدرآباد 28 فبروری ( این ایس ایس ) تلنگانہ محکمہ داخلہ کی جانب سے ڈائرکٹر جنرل محابس وی کے سنگھ کو ایک میمو جاری کردیا گیا ہے ۔ وی کے سنگھ پر الزام ہے کہ انہوں نے محکمہ داخلہ کی جانبسے نائب پرنسپل ورون ریڈی کو ذمہ داریوں سے سبکدوش کردینے کی ہدایت پر عمل نہیں کیا ہے ۔ ورون ریڈی آندھرا پردیش سے تعلق رکھتے ہیں۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے پہلے ہدایت جاری کی گئی تھی کہ ورون ریڈی کو ان کے فرائض سے سبکدوش کردیا جائے کیونکہ وہ آندھرا پردیش سے تعلق رکھتے ہیں تاہم ڈائرکٹر جنرل محابس وی کے سنگھ نے ان احکام پر عمل نہیں کیا تھا ۔