حیدرآباد ۔ 4 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : اسٹیٹ اردو ٹیچرس اسوسی ایشن تلنگانہ ( سوٹا ) کے صدر محمد انور الباقی اور جنرل سکریٹری محمد عبدالنعیم نے ایک تحریری یادداشت روانہ کرتے ہوئے اس میں کہا ہینڈ بکس ٹریننگ ، ویڈیو کانفرنس ، نہم ، دہم کے ماڈیولس وغیرہ تلگو زبان میں فراہم کئے گئے ہیں ۔ اور اردو میڈیم کے اساتذہ کو نظر انداز کردیا ہے ۔ اب جب کہ تلنگانہ ریاست کا قیام عمل میں آچکا ہے اور تمام ٹریننگ ، ماڈیولس ، ویڈیو کانفرنس اور نئے نصاب کے ہینڈ بکس وغیرہ اردو زبان میں فراہم کئے جانے چاہئیں ۔ اس یادداشت کی نقل نائب وزیر اعلی محمد محمود علی ، اسٹیٹ پراجکٹ ڈائرکٹر تلنگانہ اور پرنسپل سکریٹری احمد ندیم میناریٹی ویلفیر ڈپارٹمنٹ کو بھی روانہ کی گئی ہے تاکہ جلد از جلد اس سلسلہ میں اقدامات کئے جائیں ۔۔