حیدرآباد ۔ 23 ۔ مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے ڈائرکٹر اقلیتی بہبود کیلئے نئی انووا کار کی خریدی کو منظوری دیدی ہے۔ اس سلسلہ میں حکومت نے 18 لاکھ روپئے منظور کئے ۔ اسپیشل سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل نے آج جی او آر ٹی 48 جاری کیا ۔ محکمہ اقلیتی بہبود کی نمائندگی پر حکومت نے ڈائرکٹر اقلیتی بہبود کیلئے نئی انووا کارکی خریدی کو منظوری دی اور محکمہ فینانس نے منصوبہ جاتی بجٹ کے تحت رقم جاری کردی۔ 2014-15 ء کے بجٹ میں اس سلسلہ میں 50 لاکھ روپئے مختص کئے گئے تھے۔ تاہم ایک کار کی خریدی کیلئے 18 لاکھ روپئے جاری کئے گئے۔ ڈائرکٹر اقلیتی بہبود کو اس رقم کے حصول اور سرکاری استعمال کیلئے انووا کار کی خریدی کا اختیار دیا گیا ہے۔