ڈائرکٹر اقلیتی بہبود شاہنواز قاسم کا ٹوئٹر اکائونٹ

حیدرآباد۔5 جولائی (سیاست نیوز) ڈائرکٹر اقلیتی بہبود و چیف ایگزیکٹیو آفیسر تلنگانہ وقف بورڈ شاہنواز قاسم آئی پی ایس نے سرکاری طور پر ٹوئٹر کا آغاز کیا ہے۔ @tswb9 پر عوام اپنی شکایات اور خاص طور پر وقف بورڈ سے متعلق امور کے سلسلہ میں نمائندگی اور تجاویز پیش کرسکتے ہیں۔ ٹوئٹر اکائونٹ کی باقاعدگی سے مانیٹر کیا جائے گا اور درخواست گزاروں کے جواب دیئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ شاہ نواز قاسم نے عوامی شکایات کی سماعت کے لیے خصوصی واٹس ایپ نمبر بھی جاری کیا ہے۔