چیچنیا میں خود کش دھماکہ ‘ 5 پولیس اہلکار ہلاک ‘ 12 زخمی

ماسکو 5 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چیچنیا کے دارالحکومت میں ایک خود کش بمبار کو ایک کنسٹر ہال پر حملہ کرنے سے روکنے کی کوشش کے دوران ہوئے دھماکہ میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک اور 12 دوسرے زخمی ہوگئے ہیں۔ روس کے تحقیق کاروں نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ گروزنی سٹی ڈے کے موقع پر ایک کنسرٹ منعقد ہو رہا تھا جس میں ہزاروں افراد شریک ہو رہے ہیں ۔ حملہ آور اس ہال کے باہر پہونچ چکا تھا اور اسے روکنے کی کوشش کی گئی جس پر اس نے ہال کے باہر ہی خود کو دھماکہ سے اڑا لیا ۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے یہ بات بتائی ۔ ترجمان نے کہا کہ پولیس نے اس ہال کی زبردست سکیوریٹی کی تھی اور جب انہوں نے داخلہ کے مقام پر اس شخص کی شناخت معلوم کرنے کی کوشش کی تو اس نے خود کو دھماکہ سے اڑا لیا جس کے نتیجہ میں یہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے کہا کہ بمبار شخص مشتبہ طور پر 19 سالہ نوجوان ہے جس کا نام اوپٹی مداروف ہوسکتا ہے ۔