گروزنی ۔ 4 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) روس کے جنوبی خطے چیچینیا کے دارالحکومت گروزنی میں جمعرات کے روز مسلح حملہ آوروں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان ایک جھڑپ میں 9 حملہ آور جب کہ 10 پولیس ملازمین ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے، جب روسی صدر ولادیمر پوتین آج ماسکو میں اسٹیٹ آف یونین خطاب کررہے ہیں۔ چیچینیا میں مسلح بغاوت کچلنے کیلئے پوتین نے قریب ایک دہائی قبل فوجی کارروائی کا آغاز کیا تھا۔ حکام کے مطابق مسلح حملہ آوروں نے ایک پولیس قافلے پر فائرنگ کی، جس کے بعد پولیس نے جوابی کارروائی شروع کر دی۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں آپریشن شروع کئے جانے کی اطلاعات بھی سامنے آ رہی ہیں۔