چیوڑلہ کے نتیجہ پر تجسس ‘ 23 ووٹنگ مشین غیر کارکرد

حیدرآباد۔ 23 مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ کے حلقہ لوک سبھا چیوڑلہ کے انتخابی نتائج کے متعلق تجسس پیدا ہوگیا ہے کیونکہ کانگریس امیدوار وشویشور ریڈی نے بتایا کہ 23 الیکٹرانک ووٹنگ مشینس غیرکارکرد ہیں جس کی وجہ سے ان کی گنتی نہیں ہو پائی ہے ۔ عہدیداروں نے اس بات کی توثیق کی کہ 23 الیکٹرانک ووٹنگ مشینس کام نہیں کررہی ہیں جس کی وجہ سے انہیں ماہرین سے رجوع کیا گیا ہے اور ماہرین کی جانب سے تنقیح کے بعد ہی اس بات کا قطعی فیصلہ کیا جاسکے گا کیونکہ 23 مشینس غیرکارکرد ہونے اور حریف ٹی آر ایس امیدوار ڈاکٹر رنجیت ریڈی کی اکثریت 15 ہزار سے کم ہونے کے سبب کئی اندیشے پیدا ہوگئے ہیں۔