بیجنگ ۔ 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آٹھ اشخاص کو آج چین کے کشیدہ صوبہ سنکیانگ میں دو نہایت پرتشدد دہشت گردانہ حملوں کی پاداش میں سزائے موت سنائی گئی جبکہ ان حملوں میں 42 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ حکام نے ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ کے خلاف کارروائی میں شدت پیدا کردی تھی ، جو اس خطہ کی آزادی کیلئے جدوجہد کررہی ہے۔ عدالت نے 5 دیگر افراد کو بھی سزائے موت دو سالہ راحت کے ساتھ سنائی اور 4 دیگر کو قید میں بھیج دیا گیا۔