اقوام متحدہ ۔27ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے چین ۔ پاکستان معاشی راہداری کو جنوب ۔ جنوب تعاون کیلئے ایک ’’ تحریک دینے والا نمونہ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں ممالک کے علاوہ پورے علاقے کو فائدہ پہنچے گا ۔ نواز شریف 25ستمبر کو اقوام متحدہ کی پائیدار ترقیاتی چوٹی کانفرنس اور جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے یہاں پہنچے ہیں ۔ جنوب ۔ جنوب تعاون کی اعلیٰ سطحی گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ معاشی راہداری جنوب۔ جنوب تعاون کا ایک’’ تحریک دینے والا‘‘ نمونہ ہے ۔