چین ۔نیپال روزانہ پروازیں

بیجنگ ۔ 10 مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) چین کے جنوب مغربی شہر چینگڈوسٹی اور نیپال کے کھٹمنڈو کے درمیان روزانہ کی بنیاد پر پروازوں کا آئندہ ہفتہ سے آغاز ہوگا ۔ یہ ماؤنٹ ایورسٹ کے اوپر سے گزریں گی اور مسافرین کو دُنیا کی بلند ترین چوٹی کا طیارہ کی کھڑکیوں سے نظارہ کرنے کا موقع ملے گا ۔ چین کی سیزوان ایرلائنز کے ایک بیان کے مطابق پروازوں کا آغاز یکم اپریل سے ہوگا اور اس طرح چینگڈوسٹی سے پرواز مقامی وقت کے مطابق روز صبح 7:30 بجے روانہ ہوگی۔