بیجنگ ۔ 24 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) جنوبی چین میں ’’کروکے لاؤنج میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس میں 18 افراد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے ، ذرائع ابلاغ اور پولیس نے یہ بات بتائی ۔ یہ آگ تین منزلہ عمارت میں نصف شب کو بھڑک اُٹھی جسے آتش فرو عملہ نے تقریباً رات ایک بجے قابو پاتے ہوئے بجھادیا ۔