بیجنگ ۔ /5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک چینی شخص کو آج 10 سال 6 ماہ کی سزائے قید سنائی گئی ۔ چونکہ اس نے شمال مغربی چینی صوبہ لیاؤننگ کے قدیم مقبروں میں چوریاں کی تھیں ۔ ایک مقامی عدالت کے بموجب قی جنگ یو کو مقبروں میں چوری کا مجرم قرار دیتے ہوئے عدالت نے 10 سال 6 ماہ کی سزائے قید سنائی ۔ اس نے جون 2013 ء میں یہ چوریاں کی تھیں ۔ خبررساں ادارہ ژنہوا کی خبر کے بموجب اس نے اکٹوبر میں بھی ایک مقبرہ سے جواہرات کے گلوبند اور جواہرات کی مالا کا سرقہ کیا تھا ۔