چین کے علاقہ ژنجیانگ میں 5.5 شدت کا زلزلہ

بیجنگ ۔ 4 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) چین کے صوبہ ژنجیانگ کے علاقہ ژیاچی میں 5.5 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔ زلزلہ کا جھٹکا 5:52 بجے صبح محسوس ہوا۔ فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلہ کا مبدا 8 کیلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔ مقامی شہری دہشت زدہ ہوکر سڑکوں پر آ گئے تھے۔ ژنہوا خبر رساں ادارہ کے بموجب مبدا 22 کیلو میٹر دور تھا۔