چین کے عسکری گروپ کا پاکستان سے روابط کا اعتراف

بیجنگ ، 27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) چین کے مسلم اکثریتی صوبہ سنکیانگ میں عسکریت پسندی سے پاکستانی روابط کے برسرعام اعتراف کے انوکھے بیان میں سرکاری میڈیا نے آج یہاں کہا کہ القاعدہ سے مربوط ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ (ای ٹی آئی ایم) کے شریک بانی نے اس ملک میں ایک مدرسے کی داغ بیل ڈالی۔ سرکاری چائنا ڈیلی نے آج ایف ٹی آئی ایم کے شریک بانی 41 سالہ محمد توہت ممتروزی کے اقبالی بیانات شائع کئے۔ یہ تنظیم چین سے سنکیانگ کی علحدگی کیلئے جدوجہد کررہی ہے۔ وہ دہشت گرد حملوں میں اپنے رول کی پاداش میں عمر قید کی سزاء بھگت رہے ہیں۔ سنکیانگ کی نمبر 1 جیل کے جاری کردہ اقبالی بیان کے مطابق محمد توہت کو پاکستان کی انٹلیجنس سرویس نے چین کے حوالہ کیا تھا۔ ان کی پیدائش جنوبی سنکیانگ کے ہوتان علاقہ میں ہوئی اور وہ کسان خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔