بیجنگ، 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چین کے ایک شاپنگ مال میں آگ لگنے سے 4 افراد ہلاک اور 35 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ حادثہ چین کے صوبے سیچوان کے شاپنگ مال میں پیش آیا، جس پر رات گئے قابو پالیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے قبل دھماکہ ہوا جس نے شاپنگ مال کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ سے قریبی بس اڈے کو بھی نقصان پہنچا۔