چین کے ساتھ مل کر کام کریں گے: روس

بیجنگ ۔26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ دوسرے ممالک کی آزادی اور خود مختاری کا احترام کرنا چاہئے، مالیاتی کرنسی اور پالیسی کے استحکام کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔چین کے دارالحکومت بیجنگ میں بیلٹ اینڈ روڈ فورم 2019ء کا آغاز ہوگیا، فورم میں متعدد عالمی رہنما شریک ہیں۔روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے دوسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم 2019 کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی ترقی کو فروغ دینے کے لیے اقدامات ضروری ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ فورم علاقائی ترقی کے لیے اہم ثابت ہوگا، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے عالمی کوششوں کی ضرورت ہے۔روسی صدر پیوٹن نے یہ بھی کہا کہ شاندار مشترکہ مستقبل کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے، چین کے ساتھ روس کی ذہنی ہم آہنگی ہے، چینی صدر کے اس اقدام کو سراہتے ہیں۔