کانپور ۔ 28 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج کہا ہے کہ چین کے ساتھ سرحدی تنازعات کا قابل قبول حلا تلاش کرنے کیلئے وہ پر خلوص ارادہ رکھتا ہے اور پڑوسی ملک سے کہا ہے کہ اختلافات دور کرنے کیلئے پیشرفت کرے۔ سرحدی نگرانکار فورس ITBP کے بٹالین کیمپ کی افتتاحی تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہند۔ چین سرحدات پر فروعی اختلافات پائے جاتے ہیں۔ چین کا دعویٰ ہے کہ یہ ہماری سرحد ہے جبکہ ہم کہتے ہیں کہ نہیں۔سرحد یہاں سے شروع ہوئی ہے۔ چین اور ہم سرحد مسئلہ کی یکسوئی کی کوشش میں ہیں اور چین کو ایک قدم آگے پڑھنا چاہئے تاکہ تمام تنازعات کا پرامن حل تلاش کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے کوئی توسیع پسندانہ عزائم نہیں ہے اور مرکزی حکومت سرحدات پر فروعی اختلافات کی یکسوئی کی خواہشمند ہے ۔ مسٹر راجناتھ سنگھ نے بتایا کہ ہی ہم توسیع پسند نہیں ہیں اور ہماری تار یخ بتاتی ہیکہ ہم کبھی توسیع پسندانہ عزائم رکھتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ مرکزی وزارت داخلہ نے ہند۔تبت پولیس فورس کیلئے 35 نئے بارڈر پوسٹ (چوکیوں) کی منظوری دیدی ہے اور بہت جلد 22 سرحدی چوکیاں کارکرد ہوجائیں گی اور باقیماندہ 13 چوکیوں کے قیام کیلئے اقدامات جاری ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ڈسمبر میں ITBP کیلئے فضائیہ رابطہ کی منظوری دیدی گئی ہے ۔ تاکہ سرحدی دستوں کی بروقت اتارنے کیلئے سہولت فراہم کی جائے جبکہ 34 میں 27 سڑکوں کی تعمیر کیلئے منصوبہ کو قطعیت دیدی گئی ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ نے امریکی صدر بارک اوباما کے حالیہ دورہ ہند کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان دنیا کے ہر ایک ملک بالخصوص پڑوسیوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے ۔ امریکی صدر ہندوستان آئے تھے چونکہ ہم امریکہ اور دیگر ممالک کے ساتھ مساوی تعلقات استوار کرنا چاہتے ہیں۔ ہندوستان کا یہ ایقان ہے کہ ساری دنیا ایک خاندان جیسا ہے اور یہ بھی ہمارا ایقان ہے کہ پڑوسی ممالک پاکستان ، بنگلہ دیش ، سری لنکا ، بھوٹان بھی ہمارے خاندان کا حصہ ہیں۔ بالخصوص پڑوسی ممالک اور باقیماندہ دنیا کے ساتھ خوشگوار تعلقات برقرار رکھنا چاہئے ۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پڑوسی ممالک پاکستان اور چین کے ساتھ تعاون اور دوستی کو بڑھانے کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔تاہم انہیں بھی اس خصوص میں کوشش کرنی چاہئے ۔ تاہم وزیر داخلہ نے ایک کشمیری نوجوان لیاقت شاہ کیس میں این آئی اے کے پیش کردہ چارج شیٹ پر تبصرہ سے انکار کردیا ہے جس میں نیشنل انویسٹگیشن ایجنسی نے الزام عائد کیا کہ دہلی پولیس کے خصوصی سیل نے اس نوجوان کو دہشت گرد قرار دیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ میں تبصرہ نہیں کرنا چاہتا کیونکہ یہ کیس عدالت میں زیر سماعت ہے۔
اترپردیش اسمبلی کا بجٹ اجلاس
لکھنو ۔ 28 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : اترپردیش اسمبلی کا بجٹ اجلاس 18 فروری سے شروع ہوگا ۔ جب کہ 24 فبروری کو سالانہ بجٹ پیش کیا جائے گا۔ چیف منسٹر اکھلیش یادو کی زیر صدارت کابینی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا سرکاری ذرائع نے بتایا کہ چیف منسٹر خود یہ بجٹ پیش کریں گے جو کہ وزیر فینانس کا قلمدان بھی رکھتے ہیں ۔