چین کے ساتھ بہتر تعلقات، بی جے پی کا تیقن

بیجنگ 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) چین کو ہندوستان کا قدیم دوست قرار دیتے ہوئے بی جے پی نے چین کو تیقن دیا ہے کہ وہ سرحدی تنازعہ خوشگوار مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے کی کوشش کرے گا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ عام انتخابات میں اگر بی جے پی کامیابی حاصل کرلے تو ہندوستان کے چین کے ساتھ تعلقات بہتر ہوجائیں ۔سرکاری زیر انتظامات روزگار گلوبل ٹائمس بیجنگ کو انٹرویو دیتے ہوئے نائب صدر بی جے پی مختار عباس نقوی نے کہا کہ ہندوستان کی بیشتر خارجی پالیسیاں کبھی بھی تبدیل نہیں کی گئیں حالانکہ انتظامیہ یا حکومت تبدیل ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ جہاں تک چین کا تعلق ہے وہ ہندوستان کاقدیم دوست ہے ۔دونوں ممالک ایک دوسرے پر بھروسہ اور انحصار کرتے ہیں۔