بیجنگ ۔ 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چین نے ملک میں تعلیم کے شعبہ کو ڈیجیٹلائزیشن کرنے کا جو عزم کیا ہے، اس کے تحت ملک کے تمام پرائمری اور مڈل اسکولس کو انٹرنیٹ سہولت فراہم کرتے ہوئے ملٹی میڈیا کلاس رومس کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں چین کی وزارت تعلیم نے مقامی حکومتوں اور انٹرپرائزس کو ہدایت کی ہے کہ وہ دوردراز اور غریب دیہی علاقوں میں واقع پرائمری اور مڈل اسکولس کو انٹرمیڈیٹ تک رسائی کیلئے بھرپور تعاون کریں۔ وزارت نے ڈیجیٹلائزیشن 2015ء کا جو منصوبہ بنایا ہے اس کے تحت ہر اسکول میں کم از کم ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ کمپیوٹر سہولت فراہم کی جائے گی جبکہ ژینہوا خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملٹی میڈیا کلاس رومس وضع کرنے کیلئے وزارت تعلیم نے مالی امداد کی پیشکش کے علاوہ دیگر اداروں سے بھی مالی امداد طلب کی ہے۔ 2015ء میں 2.6 ملین ٹیچرس اور 50,000 پرنسپلس کو تربیت فراہم کرتے ہوئے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے مربوط کیا جائے گا جو کنڈرگارٹن، پرائمری اور مڈل اسکولس میں اپنی خدمات فراہم کریں گے۔ چین کو دنیا کی سب سے زیادہ آبادی والا ملک مانا جاتا ہے جہاں 2014ء کے اختتام تک اس کی آبادی 649 ملین ہوچکی ہے۔