چین کے ایر پورٹ پر چاقو زنی کے ذریعہ تین افراد زخمی

بیجنگ 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) چاقو لہراتے ہوئے ایک شخص نے شمال مغربی چین کے ایک ایر پورٹ پر صیانتی عملے کے تین افراد کو زخمی کردیا۔ اس شخص کو جس کی شناخت فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ۔ ایر پورٹ سے منتقل کردیا گیا۔ مبینہ طور پر ایر پورٹ لانزاو میں اس شخص نے اچانک چاقو لہراتے ہوئے لوگوں پر اندھا دھند حملے شروع کردیئے تھے ۔ صیانتی عملے کے ایک ترجمان نے کہا کہ تین صیانتی ارکان عملہ زخمی ہوگئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہیں اور وہ مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہے ۔ ایرپورٹ کی خدمات اور پروازوں کا احیاء ہوچکا ہے۔