چین کی ہوٹلوں میں مسلم ممالک کے شہریوں کے قیام پر پابندی

بیجنگ۔27اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) چین کے صوبہ گوانگڈونگ کے شہر گوانگڑو کے کچھ ہوسٹل آپریٹرز کا کہنا ہے کہ پولیس نے انہیں اگلے ماہ کے وسط تک پاکستان سمیت پانچ ایشیائی اور مشرق وسطی کے ممالک (پاکستان، شام، عراق، ترکی اور افغانستان )کے لوگوں کو اپنے ہوسٹلز میں نہ ٹھہرانے کا حکم دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چین کے میٹروپولیٹن شہر گوانگ ڑو میں پولیس نے ہوٹل انتظامیہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ پانچ مسلم اکثریت والے ممالک کے شہریوں کو قیام کی اجازت نہ دیں، ان ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے۔ تاہم چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسے اس حوالے سے بنائی جانے والی   کسی پالیسی کا علم نہیں۔