بیجنگ 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)چین کی کوئلہ کان میں گیس دھماکے میں کم از کم چودہ افراد ہلاک ہوگئے ۔ سرکاری عہدیداروں کے بموجب یہ حادثہ ہانگ ٹو ٹیانگ کوئلہ کان میں جو فویانگ کاونٹی صوبہ یونان میں واقع ہے ہوا ۔ صوبائی حکومت نے بیان میں کہا کہ 56 افراد دھماکہ کے وقت کان میں کام کررہے تھے جن میں سے 42 زخمی ہوئے بغیر بچ نکلے لیکن 14 کان میں پھنس گئے ،تمام 14 نعشیں برآمد کی جاچکی ہے ۔ حکومت کیے بیان کے بموجب یہ ایک خانگی کان ہے اور لائسنس یافتہ ہے ۔