بیجنگ۔ 28؍ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ چین کی پیپلز لبریشن آرمی نے تین روزہ جنگی مشقوں کا آغاز کردیا ہے تاکہ سمندر میں فوجی کارروائیوں کے لئے معلومات حاصل کی جاسکیں۔ یہ جنگی مشق جس کا خفیہ نام ’یون ہائی 2014‘ رکھا گیا ہے، آج اختتام پذیر ہوگئیں۔ ان کا اہتمام پی ایل اے کے جنرل اسٹاف ہیڈکوارٹرس پر کیا گیا تھا۔