بیجنگ ، 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چین کے شمال مشرقی علاقے ننگزیا میں واقع ایک مسجد میں بھگدڑ کی وجہ سے کم ازکم 14 افراد ہلاک جبکہ دس دیگر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جن میں سے چار کی ہلاکت تشویشناک ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارہ اے ایف پی نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ سیان نامی شہر کے نواح میں واقع مسجد میں گزشتہ روز کی دوپہر یہ حادثہ اس وقت پیش آیا، جب ایک مرحوم مذہبی رہنما کی یاد میں منعقدہ تقریب کے بعد کھانا تقسیم کیا جا رہا تھا۔ اس بھگدڑ کی وجوہات جاننے کیلئے تفتیشی عمل شروع کر دیا گیا ہے۔