بیجنگ 31 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) کم از کم 2 افراد ہلاک اور 11 دیگر آج اس وقت زخمی ہوگئے جبکہ شمال مشرقی چین کے صوبہ لیاوننگ کی ایک رہائشی عمارت میں بم دھماکہ سے شدید نقصان پہنچا ۔ بچاو کارکنوں کو تین افراد ملبے میں پھنسے ہوئے دستیاب ہوئے ان میں سے دو ہلاک ہوچکے تھے جبکہ تیسرے کو دواخانہ میں شریک کردیا گیا ۔10 افراد معمولی سے زخمی ہوئے ۔ دھماکہ سے عمارت کا ایک حصہ تباہ ہوگیا ۔یہ عمارت تین منزلہ ہے ۔سرکاری خبر رساں ادارہ ژنہوا کے بموجب دھماکہ کی وجہ کا ہنوز پتہ نہیں چل سکا ۔ ابتدائی تحقیقات کے بموجب سیال پٹرولیم گیس کا دھماکہ اس کی وجہ ہے ۔