نئی دہلی ۔ 27 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج کہا کہ ہندوستان اور چین کے درمیان حقیقی خط قبضہ سے متصل علاقہ میں چین کی دراندازی عمل میں نہیں آئی ہے۔ لوک سبھا میں ایک تحریری جواب دیتے ہوئے وزیردفاع منوہر پاریکر نے کہا کہ ہندوستان اور چین کے درمیان حقیقی خط قبضہ پر نقل و حرکت ایک مشترکہ عمل ہے۔ سرحد کے قریب ایسے علاقے ہیں جہاں ہندوستان اور چین حقیقی خط قبضہ کے خیال کو مدنظر رکھتے ہیں اور جب پٹرولنگ ہوتی ہے تو بعض اوقات فوج علاقے میں پہنچ جاتی ہے۔ ایسے واقعات عام طور پر چمورا کے علاقہ میں ہوتے ہیں۔ حکومت باقاعدہ طور پر حقیقی خط قبضہ پر نظر رکھتی ہے اور ملک کی سلامتی کے تقاضوں کو پورا کررہی ہے۔