چین :کیمیکل پلانٹ میں دھماکہ کے بعد مشتبہ افراد گرفتار

بیجنگ 14 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) چین میں حکام نے جنوب مغربی خطہ کے کیمیکل پلانٹ میں دھماکہ کے بعد کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔ اس حملے میں 19 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور 12 دوسرے زخمی ہوئے تھے ۔ سرکاری میڈیا یہ بات بتائی گئی ۔ ویڈیو فوٹیج میں دھماکہ کے بعد تباہ حال اور جلی ہوئی عمارت دکھائی گئی ہے ۔ حکام نے اس دھماکہ کے بعد یہاں تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور اب تک کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ۔ ایمرجنسی مینجمنٹ کی وزارت نے بتایا کہ مزید تحقیقات کیلئے ایک ٹیم کو یہاں روانہ کردیا گیا ہے ۔ حالیہ برسوں میں چین میں کئی صنعتی حادثات رونما ہوئے ہیں۔