چین ۔ امریکہ تجارت میں زہریلے رویہ کا الزام ،صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کا بیان
واشنگٹن ۔ 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے آج چین پر الزام عائد کیا کہ وہ امریکہ کے ساتھ تجارت میں زہریلا رویہ اختیار کررہا ہے اور کہا کہ ان کا انتظامیہ اب تک سخت اقدامات چین کے خلاف کرنے سے گریز کرتا رہا ہے اور ہمیشہ اس کا رویہ چین کے ساتھ اچھا رہا ہے لیکن اگر چین اپنے تجارتی رویہ میں تبدیلی پیدا کرے تو امریکہ کو چین کے ساتھ تجارت ترک کردینی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ قبل ازیں 25 فیصد ٹیکس مالیتی 34 ارب امریکی ڈالر چین سے درآمدات پر عائد کیا کرتا تھا۔ امریکہ قبل ازیں جاریہ ماہ یہ ٹیکس وصول کرچکا ہے لیکن یہ صرف اضافہ کے سلسلہ کی پہلی قسط ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ 550 ارب امریکی ڈالر مالیتی ٹیکس چینی اشیاء پر عائد کئے جاچکے ہیں۔ چین گذشتہ سال امریکہ کو جتنی مالیت کی اشیاء برآمد کرچکا ہے یہ رقم اس سے بھی زیادہ ہوتی ہے۔ چین کاشتکاروں کو نشانہ بنارہا ہے۔