ٹوکیو ؍ بیجنگ۔30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے کے چیف قومی سلامتی کے مشیر شوتارو یاچی نے چین سے شمالی کوریا کے نیوکلیائی اور میزائل پروگرام کو روکنے میں اہم کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے ۔جاپان کی وزارت خارجہ نے آج ایک بیان جاری کرکے اس بات کی اطلاع دی۔مسٹر یاچی نے ٹوکیو کے قریب چین کے اعلی سفارتی اہلکار یانگ جچی سے ملاقات کے دوران یہ بات کہیں۔اس دوران شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی کے سي این اے نے آج کہا کہ شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ نے جدید تکنیک سے لیس نئے بیلسٹک میزائل ٹیسٹ کا معائنہ کیا اور حکام کو اس سے بھی طاقتور ہتھیارسازی کرنے اور اس میں مزید بہتری لانے کا حکم دیا۔مسٹر یاچی نے کہا کہ شمالی کوریا کے معاملے میں جاپان اور چین کو ایک ساتھ مل کر کام کرنا چاہئے ۔انہوں نے چینی سفارتکار مسٹر یانگ سے کہا کہ دونوں ممالک کو شمالی کوریا سے اپیل کرنی چاہئے کہ وہ نیوکلیائی اور میزائل ٹیسٹ کرنے سے بعض رہے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرنے پر زور دینا چاہئے ۔