چین کو تجارتی تفاوت دور کرنے ٹھوس اقدامات کا مشورہ

صنعتی پارک کے قیام کی تجویز ، وزیر کامرس سریش پربھوکا بیان
نئی دہلی ۔ 28 مارچ ۔( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر کامرس و صنعت سریش پربھو نے کہا کہ چین نے ہندوستانی اشیاء اور خدمات تک زیادہ سے زیادہ مارکٹ رسائی کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے سے اتفاق کیا ہے اور اس نے تجارتی خسارے کو کم کرنے کیلئے ایک صنعتی پارک قائم کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی ۔ ہندوستان نے تجارتی خسارے پر اپنی تشویش ظاہر کرتے ہوئے چین سے کہاتھا کہ وہ درآمدات و برآمدات کے درمیان جو فرق پایا جارہا ہے اُسے دور کرنے میں مدد کرے ۔ انھوں نے چین کے ہم منصب ژانگ شانگ سے ملاقات کے بعد یہ بات بتائی ۔ چین کے وزیر نے بھی ہندوستان کے ساتھ تجارت کے توازن کو برقرار رکھنے سے اتفاق کیا ۔ اب وقت آگیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تین اور چار چیزوں کو مستحکم کیا جائے ۔ وہ بذات خود ہندوستان سے درآمد کی جانے والی اشیاء میں پائے جانے والی تجارتی خسارہ مسئلے کو دور کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ پڑوسی ملک کے ساتھ اشیاء کی حمل و نقل کی سہولت فراہم کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔