بیجنگ، 27 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام) چین کی شمال مشرقی ریاست لیوننگ میں واقع ایک کان میں آتشزدگی کے واقعے میں کم از کم 24 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ سرکاری میڈیا نے خبر دی ہے کہ اس واقعے میں 54 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ سرکاری نیوز ایجنسی ژنہوا کے مطابق اس کان کا نظم و نسق حکومتی کمپنی لیوننگ فوکژن کول کارپوریشن کے زیر انتظام تھا۔ حکام کا کہنا کہ اس اندرون کان آتشزدگی کی وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہو سکی۔ تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ اب ریسکیو آپریشن ختم ہو چکا ہے۔