بیجنگ، 28جون (سیاست ڈاٹ کام) چین نے ہندوستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، جنوبی کوریا اور لاؤس سے درآمدات کی فیس میں کمی کا اعلان کیا ہے جو یکم جولائی سے نافذ العمل ہوگا۔وزارت خزانہ نے کہا کہ عالمی تجارتی تنظیم میں داخلہ سے پہلے 2001 میں دستخط کئے گئے ایشیا پیسیفک تجارتی معاہدے کے تحت چین کے حصے کے طور پر یہ اعلان کیا گیا ہے ۔ اس سے کچھ کیمیکلز، چشموں کے پرزوں اور ٹیلی ویژن کیمروں جیسے سامانوں پر درآمد ات کی فیس کم ہو جائیں گی۔وزارت کی طرف سے شائع ایک فہرست کے مطابق چین کی کابینہ نے مذکورہ پانچ ممالک کے سویابین پر بھی فیس ہٹانے کا فیصلہ کیا جو پہلے تین فیصد تھے ۔ سویابین پر لگائی گئی پانچ فیصد فیس کو بھی ہٹا لیا جائے گا۔امریکی محکمہ زراعت کے مطابق ہندوستان نے گزشتہ سال 269،275 ٹن سویابین برآمد کئے تھے ۔