چین کا پہلادیسی ساختہ طیارہ بردار بحری جہاز

بیجنگ۔13مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) چین کا پہلا دیسی ساختہ طیارہ بردار بحری جہاز سمندری آزمائشوں سے گذر رہا ہے ‘ سرکاری ذرائع ابلا غ کی اطلاع کے بموجب یہ چین کا ایک تاریخی اقدام ہے اور اس کی فوج کی جدید کاری اور اس کو وقت کے تقاضوں کے مطابق کرنے کی سمت اقدامات کا ایک حصہ ہے ۔ چینی بحریہ کو بھی اس اقدام سے جدید ترین طیارہ بردار بحری جہاز حاصل ہوجائے گا جس کی وجہ سے اُسے سمندر پر برتری حاصل ہوسکتی ہے ۔