تمام چینیوں کو مار دیا جائے ، امریکی بچہ کا جواب
واشنگٹن ۔ 11 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : وہائٹ ہاوز نے جمی کیمل کے ٹیلی ویژن کو ہٹادینے اور معذرت خواہی کے لیے وصول ہونے والی درخواستوں کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس مزاحیہ اداکار پر اپنا پروگرام بند کرنے کے لیے مجبور نہیں کیا جاسکتا ۔ اس ضمن میں 105,000 افراد نے وہائٹ ہاوز کے ویب سائٹ پر اپنی درخواستیں دائر کیا تھا جو اکتوبر کے دوران ’ جمی کیمل لائیو ‘ پروگرام کی نشریات سے متعلق ہے ۔ جمی کیمل اس پروگرام میں چین کو واجب الاد حکومت امریکہ کے قرض پر بچوں سے بات چیت کررہے تھے ۔ جمی کیمل کے اس سوال پر کہ ایشائی طاقت کا یہ قرص امریکہ کو کس طرح ادا کرنا چاہئے ؟
جس پر ایک بچہ نے جواب دیا تھا کہ ’ چین میں سب کو مار ( ہلاک کردیا ) دیا جائے ‘ ۔ وہائٹ ہاوز نے اپنے جواب میں کہا کہ اے بی سی اور جمی کیمل نے اس بچہ کی غلطی پر معذرت خواہی کی ہے اور پروگرام کے اس حصہ کو حذف کردیا گیا ہے ۔ وہائٹ ہاوز نے یاد دلایا کہ امریکی دستور آزادی اظہار خیال کا تحفظ کرتا ہے اور خواہ وہ ( اظہار خیال ) اشتعال انگیز ہی کیوں نہ رہے ۔۔
چین پر برڈفلو کے پانچ تازہ واقعات
بیجنگ 11 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چین کے صوبے فوجیان، گوانگ ڈونگ اور ژیجیانگ میں برڈ فلو کے پانچ تازہ واقعات منظر عام پر آئے ہیں جبکہ ایک شخص فوت بھی ہوا ہے۔ جن میں سے دو معاملات ژنجیانگ میں، دو گوانگ ڈونگ میں اور ایک فوجیان میں ہے۔ ان تینوں صوبوں کے ہیلتھ و فیملی پلاننگ کمشنر نے یہ بات بتائی۔ ژنہوا خبررساں ایجنسی نے کمشنر کا حواہ دیتے ہوئے اطلاع دی۔ جو مریض جمعہ کے روز ہاسپٹل میں فوت ہوا وہ برڈفلو سے متاثر پایا گیا تھا جبکہ ژیجیانگ میں ایک 79 سالہ خاتون اور ایک 30 سالہ مرد تشویشناک حالت میں تھے۔ گوانگ ڈونگ میں ایک 42 سالہ اور ایک 59 سالہ خاتون بھی برڈفلو سے متاثر بتائے گئے ہیں۔