بیجنگ، 28ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) چین نے بیرونی ممالک کے جنوبی بحیرہ چین میں اشتعال انگیز کارروائی پرشدید احتجاج کیا ہے ۔ژنہوز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وزارت دفاع کے ترجمان رین گواوکیانگ نے جنوبی چین کے بحیرہ میں برطانوی بحریہ کے جہازوں کی موجودگی کے سوالوں کے جواب میں یہ بیان دیا۔مسٹر رین نے کہابیرونی ممالک میں شامل برطانیہ اور فرانس نے قصداً اس حقیقت کو نظر انداز کیا ہے کہ بحیرہ جنوبی چین امن اور استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے ۔ یہ ممالک جہاز رانی کی آزادی کا غلط استعمال کرکے اپنے مفادات کی تلاش میں آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین نے بین الاقوامی قانون کے مطابق جنوبی بحیرہ چین میں جہاز رانی اور غیر ملکی سرحدی علاقوں میں طیاروں کی آزادانہ پرواز کا ہمیشہ احترام کیا ہے ۔