بیجنگ، 21جون (سیاست ڈاٹ کام) چین نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کومعمول پررکھے گا اور اس مسئلے پر کسی کے دباؤ میں نہیں آئے گا۔وزارت تجارت کے ترجمان گاؤفینگ نے جمعرات کو باقاعدہ پریس بریفنگ میں صحافیوں کے سوال کے جواب میں یہ باتیں کہیں ۔ ان سے پوچھا گیا تھا کہ کیا چینی کمپنیاں ایرانی مارکیٹ سے اپنا کاروبار سمیٹ لیں گی تو انہوں نے اس کا جواب یہ دیا کہ ہم ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو معمول پر رکھیں گے ۔ قابل غورہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ کئے گئے کثیرالمقاصد نیوکلیئر معاہدے سے مئی میں دستبرداری کا اعلان کیا تھا اور یہ بھی کہا تھا کہ اس پر سخت اقتصادی پابندیاں لگائی جائیں گی۔