چین پر مزید 200 ارب ڈالر ٹیکس نافذ کرنے کی دھمکی

واشنگٹن ؍ بیجنگ ۔ 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہیکہ مزید 200 ارب امریکی ڈالر مالیتی ٹیکس چینی اشیاء پر عائد کیا جائے گا جبکہ چین نے کہا کہ ’’یہ نامنصفانہ عمل‘‘ ہے۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکی قابل ترجیح پالیسی اختیار کی ہے اور وہ اصرار کررہے ہیں کہ چینی اشیاء امریکی بازار سے غیرضروری طور پر فائدہ حاصل کررہی ہیں جس سے امریکہ کو 2016ء کی انتخابی مہم تک 376 ارب امریکی ڈالر مالیتی نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔ امریکہ کے قصرصدارت وائیٹ ہاؤز کا کہنا ہیکہ اگر چین امریکی معلنہ ٹیکس کے خلاف جس کا گذشتہ ہفتہ اعلان کیا گیا ہے ، جوابی کارروائی کرتا ہے تو امریکہ مزید 200 ارب ڈالر مالیتی ٹیکس چینی اشیاء پر عائد کرے گا۔