چین : ٹینکر کے دھماکہ میں 31 ہلاک

بیجنگ ، 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 31 افراد ہلاک اور دیگر 9 لاپتہ ہوگئے جب شمالی چین میں ایک ٹرک تصادم کا شکار ہوا اور اس کے نتیجہ میں دھماکہ پیش آیا، حکام نے آج یہ بات کہی۔ یہ حادثہ صوبہ شانژی میں یکم مارچ کو پیش آیا جب دو ٹینکرس جن میں میتھنال (زہرآلود اور آتش گیر مائع جو اکثر ایندھن کے طور پر استعمال ہوتا ہے) بھرا تھا، ہائی وے پر سرنگ میں ایک دوسرے سے ٹکرا گئے۔ دھماکہ نے اس شاہراہ پر جو صوبہ ہینن میں شانژی کے جین چینگ سٹی اور جیوان سٹی کو جوڑتی ہے، ینہوو ٹنل کو دہلا ڈالا۔ تحقیقات کاروں نے آج کہا کہ دو متصادم میتھنال ٹینکروں سے لیکیج نے کم از کم 31 افراد ہلاک کردیئے۔

سری لنکا نے ایل ٹی ٹی ای سے
لڑائی کی، ٹاملوں سے نہیں: مہندا
کولمبو ، 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر مہندا راجہ پکسے نے ایل ٹی ٹی ای کو ملٹری طریقے سے کچل دینے کی کامیابی کے بل پر سری لنکا کی ٹامل اقلیت کو مبینہ طور پر حاشیہ پر رکھ دیئے جانے پر بین الاقوامی تنقید کو مسترد کردیا ہے۔ انھوں نے کل جنوبی ضلع گال میں سیاسی اجتماع کو بتایا کہ ’’یہ جنگ ٹاملوں کے خلاف نہیں رہی۔ ہم نے صرف بھیانک دہشت گرد تنظیم سے لڑائی کی جو ایل ٹی ٹی ای تھی‘‘۔