چین نے دیا پاکستان کو اقتصادی مدد کا بھروسہ

بیجنگ، 4 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) چین نے کہا ہے کہ وہ مالیاتی بحران سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی اقتصادی مدد کرنے کو تیار ہے ، لیکن اس معاملہ پر ابھی اور بحث کی ضرورت ہے ۔متحدہ عرب امارات کے اخبار’ خلیج ٹائمز ‘کی رپورٹ کے مطابق چین کے وزیر اعظم لی کیانگ اور پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی بیجنگ میں ہفتہ کو ہونے والی میٹنگ کے بعد چین کے نائب وزیر خارجہ کانگ جوان یو نے یہ باتیں کہی۔انہوں نے کہا”دونوں فریقوں نے بنیادی طور پر واضح کر دیا ہے کہ چینی حکومت موجودہ اقتصادی مشکلات پر قابو پانے میں پاکستان کو ضروری مدد فراہم کرے گی۔یقینی ایشوز پر دونوں ممالک کے افسران تفصیلی طور سے بات چیت کریں گے ”۔قابل ذکر ہے کہ اس سال پاکستان کے غیر ملکی ذخائر میں 42 فیصد کی کمی آئی ہے اور اب وہ تقریبا آٹھ ارب ڈالر یا دو ماہ سے کم کی اقتصادی سیکورٹی کے سہارے کھڑا ہے ۔